ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر: مشکل میں محبوبہ، 3 ارکان اسمبلی نے پی ڈی پی چھوڑنے کا کیا اعلان 

کشمیر: مشکل میں محبوبہ، 3 ارکان اسمبلی نے پی ڈی پی چھوڑنے کا کیا اعلان 

Wed, 04 Jul 2018 12:16:25    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک رپورٹ کے مطابق بی جے پی۔پی ڈی پی مخلوط حکومت میں وزیر رہے عمران رضا انصاری نے محبوبہ مفتی پر نشانہ لگاتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا ہے۔ انہوں نے محبوبہ مفتی پر کنبہ پروری کو فروغ دینے کا بھی الزام عائد کیا۔ ایک روز قبل ہی عمران رضا کے چچا اور جدی بل اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی عابد انصاری نے بھی ایک پبلک میٹنگ کے دوران سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پر اسی طرح کے الزامات عائد کئے تھے۔ رکن اسمبلی چچا اور بھتیجے گلمرگ سے رکن اسمبلی محمد عباس کی بھی حمایت حاصل ہے ، جنہوں نے محبوبہ ا ور دیگر کچھ رہنماؤں پر پارٹی ہائی جیک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کی بات کہی۔

کشمیر کے اہم شیعہ رہنما اور 5 انتخابی حلقوں پر اثر رکھنے والے عمران رضا نے کہا کہ محبوبہ کی نااہلی کے نتیجہ میں پارٹی کا نظام کمزور ہو رہا ہے۔ محبوبہ نہ صرف پی ڈی پی بلکہ اپنے والد مفتی محمد سعید کی امیدوں اور خوابوں کو بھی پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انصاری نے بی جے پی کو حمایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انہیں کی کاوشیں تھیں کہ ریاست میں ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے رقوم کا بڑا حصہ جاری ہوا۔

انصاری نے محبوبہ حکومت کا موازنہ ایک فیملی ڈرامہ سے کیا، جہاں بھائی، چچا اور چاچی کے کردار ادا کرنے ہوتے ہیں۔ محبوبہ حکومت میں اعلی تعلیم اور آئی ٹی وزیر رہے انصاری نے کہا کہ بے عزتی کے سبب پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے اپنا پیغام پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی تک پہنچا دیا ہے۔


Share: